سوال: 10ذی الحجۃ کو طواف زیارت کیا اور11ذی الحجۃ کو رمی کے بعد والدین کے ایصال ثواب کے لئے نفلی طواف کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: 11ذی الحجۃ کو والدین کے ایصال ثواب کے لئے طواف کرنا جائز ہے ،البتہ یہ یاد رہے کہ دس اورگیارہ کے بعد جو رات ہے،اسے منیٰ میں گزارنا سنت ہے۔