سوال: امام کے ساتھ نماز جنازہ میں دوسری تکبیر میں شامل ہوئے تو کیا ثنا ء سے شروع کریں گے یا دعا پڑھیں گے؟
جواب:نماز جنازہ میں دوسری تکبیر کے بعد کوئی شریک ہوتو وہ درود پاک پڑھے گا ،ثنا ء نہیں پڑھے گا ،البتہ جب امام اپنی تکبیرات مکمل کر لیں تو یہ اپنی تکبیر کومکمل کرے اور جو ثناء پڑھنا رہ گئی تھی وہ اب پڑھ لے ،لیکن اگریہ اندیشہ ہو کہ ثناء پڑھی تو لوگ میت کو کندھوں تک اٹھا لیں گے ،تو اس صورت میں صرف تکبیر کہہ لے اور ثناء چھوڑ دے۔