امام یا منفرد نے ثنا ء بھول کر قراءت شروع کردی تو یاد آنے پر دوبارہ ثناء ،تعوذو تسمیہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟ اور اس یہ ثناء چھوٹ جانے سے کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟اور اگر پیچھے سے دوبارہ ثناء پڑھ کر قراءت شروع کردی تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

سوال: امام یا منفرد نے ثنا ء بھول کر قراءت شروع کردی تو یاد آنے پر دوبارہ ثناء ،تعوذو تسمیہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟ اور اس یہ ثناء  چھوٹ جانے  سے کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟اور اگر پیچھے سے دوبارہ ثناء پڑھ کر قراءت شروع کردی تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

جواب: منفرد یا امام نے اگر ثناء کی بجائے فاتحہ شروع کردی یا تعوذ وتسمیہ پڑھ لیا تو اب ثناء کا اعادہ نہیں کرے گا بلکہ سورۃ فاتحہ ہی آگے پڑھے کہ ثناءکا محل فوت ہوگیا ،اور اس صورت میں سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگا۔

البتہ اگر سورۃ فاتحہ   شروع کر لینے کے  بعد ثناء کی طرف لوٹتا ہے تو اس نماز کو دوبارہ پڑھنا  لازم ہوگا ۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے