سوال: اگر اپینڈکس کا آپریشن ہوا اور بیڈ سے اٹھنے کی اجازت نہیں ،تو میری نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر کھڑے ہو کر ،رکوع سجود کے ساتھ نماز پڑھنے میں مرض کے بڑھ جانے یا شدید تکلیف کا اندیشہ نہیں ،توکھڑے ہو کر رکوع سجود کے ساتھ نماز پڑھی جائے اور اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتا ،لیکن بیٹھ کر رکوع سجود کے ساتھ پڑھ سکتا ہے ،تو بیٹھ کر رکوع سجود کے ساتھ پڑھے اور اگر کھڑا ہو سکتا ہے لیکن رکوع وسجود کرنے میں سخت دشواری ہے یا صرف سجدہ کرنے میں دشواری ہے ،تو بیٹھ کررکوع و سجود میں سے جو عمل کرنے میں دشواری ہے اس عمل کی جگہ اشارہ کر کے پڑھے اور اس صورت میں یہ بھی کرسکتا ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھے اور رکوع کے ليے اشارہ کرے یا رکوع پر قادر ہو تو رکوع کرے پھر بیٹھ کر سجدہ کے ليے اشارہ کرے۔