اگر چوٹ پر پٹی لگی ہوتو وضو کا کیا حکم ہے؟

سوال: اگر چوٹ پر پٹی لگی ہوتو وضو کا کیا حکم ہے؟

جواب:صورتِ مسئولہ میں اگر زخم ایسا ہے کہ اسکو وضو و غسل میں دھونے سے اسکے خراب ہو جانے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا غالب گمان ہے تو اس زخم پر پٹی کھول کر مسح کیا جائیگا ،اور اگر زخم پر مسح کرنے سے بھی زخم کے خرا ب یا دیر سے ٹھیک ہو نے کا گمان غالب ہے تو پٹی کے اوپر مسح کیا جائیگا اسی طرح جیسی پٹی بندھی ہوویسی نہ بندھے گی اور پٹی کا زخم پر ہونا بھی ضروری ہے تو اس صورت میں بھی پٹی کے اوپر مسح کرنادرست ہوگا ۔

(دعوت اسلامی)

کیاکسی حور سے دوستی ہوسکتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے