سوال: ایسا بچہ جو حمل کے چوتھے مہینے پیدا ہو گیا اس کو غسل دینا ہوگا اور کفن پہنانا ہو گا دفنانا بھی ہو گا؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر بچہ زندہ پیدا ہو کر مرا یعنی عورت کے جسم سے بچہ کا اکثر حصہ باہر نکل چکا تھا اور اس حالت میں زندہ تھا، تو بچے کو مسنون طریقے سے غسل،کفن،دفن کا انتظام کرنا ہوگااور اگر جسم سے اکثر حصہ باہر نکلنے سے پہلے یا پیٹ میں ہی فوت ہوگیا تو مسنون طریقے سے غسل،کفن ضروری نہیں ،اسے ویسے ہی نہلا کر دفن کردیا جائے گا۔
البتہ یہ یاد رہے کہ بچہ زندہ پیدا ہوا یا مُردہ اُس کی خلقت تمام ہو یا نا تمام بہرحال اس کا نام رکھا جائے اور قیامت کے دن اُس کا حشر ہوگا۔