سوال: ایک اسلامی بہن جو ایک عرصہ سے سسرال میں رہتی ہے ،یہ اگر شہر سے باہر جائے یعنی 92کلومیٹر سے زائد سفر پر جائے اور وہاں 3سے 4دن رہنا ہو تو وہاں قصر کرے گی یا پوری پڑھے گی
جواب:دریافت کردہ صورت میں اسلامی بہن جب شرعی سفر کر کے کسی جگہ 15دن سے کم وقت کے لئے جائے گی تو وہاں قصر نماز پڑھے گی۔