سوال: ایک مٹی کا ڈھیلا جس سے استنجاء کیا وہ خشک ہوگیا دوبارہ اس سے استنجاء کرنا کیسا ہے؟
جواب: جس مٹی کے ڈھیلے سے ایک مرتبہ استنجاء کیا گیا اگرچہ وہ خشک ہو گیا ہو اس سے استنجاء کرنا خلاف سنت و مکروہ ہے کیونکہ جو چیز زمین سے جدا ہو متصل نہ ہو، تو یہ چیز محض خشک ہونے سے پاک نہیں ہوگی اسے دھونا ضروری ہے اور ناپاک چیز سے استنجاء کرنا خلاف سنت و مکروہ ہے۔
.