بندے کا پہلے پیر کو چھوڑ کر دوسرے پیر کا مرید ہونا کیسا ہے؟

سوال: بندے کا پہلے پیر کو چھوڑ  کر دوسرے پیر کا مرید ہونا کیسا ہے؟

جواب:بندے نے ایسے پیر کی بیعت کی ہو جس میں پیری کی چاروں شرائط( (۱)صحیح العقیدہ سنی ہو (۲)عالم ہو(۳)فاسق معلن(علانیہ گناہ کرنے والا) نہ ہو (۴)اس کا سلسلہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تک متصل ہو)پائی جاتی ہوں تو ایسے پیر کی  بلاوجہ شرعی بیعت توڑنا شرعاً ممنوع ہے،ہاں دوسرے پیر سے فیض لینے کےلئے اس کا طالب بن سکتےہیں  اور اگر ایسے کو پیر بنایا ہوا ہے جس میں پیری کی چاروں شرائط نہیں پائی جاتی تو حکم یہ ہے کہ ایسے کو چھوڑ کر ایسے  پیر صاحب کا مرید  ہو جس میں پیری  کی چاروں شرائط پائے جانے کے ساتھ ساتھ اس کی صحبت بندے کو گناہوں سے بیزار کر کے نیکیاں کرنے والا بنادے۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے