سوال: میں ادھر سعودیہ میں ہوں ،اگر میں تصریح کے بغیر حج کروں تو کیا میرا حج ہو جائے گا؟
جواب:حج کرنے کے لئے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی شرعا اجازت نہیں، لہذا حج کرنے کے لئے قانونی طریقہ ہی اختیار کیا جائے ،البتہ اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج کے فرائض واجبات کو پورا کرتے ہوئے حج کیا ،تواس کے ذمہ سے فرض حج ساقط ہو جائے گا۔