تہجد ،اشراک ،چاشت ،اوابین کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں ؟

سوال: تہجد ،اشراک ،چاشت ،اوابین کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں ؟

جواب: تہجد،اشراق وچاشت ودیگر نوافل کی جماعت کرانا جائز ہے اس میں شرعاکوئی ممانعت نہیں ہے کیونکہ نوافل کی جماعت میں اگر امام کے سوا تین آدمی ہوں تو بلا اختلاف جائز ہے ا ورتین سے زیادہ ہوں تو اس میں علماء و مشائخ کا اختلا ف ہے۔ بعض کے نزدیک یہ جماعت مکروہ تنزیہی ہے یعنی خلاف اولیٰ ہے کہ جماعت قائم نہ کرنا بہترہے لیکن کی جائے تو کوئی حرج بھی نہیں اور نہ ہی کسی قسم کاکوئی گناہ لازم آتا ہے اور بعض کے نزدیک مطلقََا جائز ہے بلکہ متا خرین علماء کی ایک جماعت نے نفل جماعت کے جواز پر کتابیں لکھی ہیں ۔ اور جہاں تک اس کی کراہت کا تعلق ہے اس بارے میں سیدی اعلی حضرت امام اہل سنت امام احمد رضاخان علیہ رحمة الرحمن ارشاد فرماتے ہیں : ” اظہر یہ کہ کراھت صرف تنزیہی ہے یعنی خلاف اولیٰ لمخالفة التوارث  نہ کہ تحریمی و ممنوع ہو ۔”                                                                                  (فتاوی رضویہ، جلد7، صفحہ431،مطبوعہ رضافاؤنڈیشن لاہور )

(دعوت اسلامی)

کیا اپنی بیٹی کی شادی کے لئے سوال کر سکتے ہیں؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے