دورکعت والی نماز میں امام صاحب پہلی رکعت میں بیٹھ گئے،لقمہ دیا کھڑے ہو گئے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا ؟

سوال: دورکعت والی نماز میں امام صاحب پہلی رکعت میں بیٹھ گئے،لقمہ دیا کھڑے ہو گئے تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا ؟

جواب:صورت مسئولہ میں اگرلقمہ فورادیاگیاکہ ابھی  امام صاحب نے التحیات شروع نہ کی تھی ا ورامام صاحب لقمہ لے کر کھڑے ہوگئے تو سب کی نماز ہوگئی ،اگر التحیات پڑھنا شروع کر دی تھی اس کے  بعد مقتدی نے لقمہ دیا ،تو لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئے اور اگر اس لقمے پر عمل کر کے امام کھڑا ہوگیا تو سب کی توٹ گئی ،اوراگر امام صاحب نے لقمہ پر عمل نہ کیا یعنی لقمہ دینے پر کھڑانہ ہوا بلکہ کچھ توقف کیااورخود سے یادآنے پرکھڑا   ہوا یا التحیات مکمل کر کے کھڑا ہوتو سجدہ سہو کے ساتھ نماز درست ہوجائے گی۔

(دعوت اسلامی)

کریڈٹ کارڈ کے بارے کیا حکم ہے؟

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے