دوسری شادی کی قسم کھانا

سوال: میرے دوست نے بیوی کے ساتھ جھگڑے میں یہ قسم کھائی تھی کہ میں قسم کھاتا ہوں تمہیں چھوڑ دوں گا ،میں قسم کھاتا ہوں دوسری شادی کروں گا تو اب اس بارے کیا حکم ہے؟

جواب:اس کا یہ کہنا کہ ’’میں قسم کھاتا ہوں تمہیں چھوڑ دوں گا‘‘اس کے بارے حکم یہ ہے کہ اگر مرنے تک نہیں چھوڑے گا تو مرتے ہی اس کی قسم ٹوٹ جائے گی،یونہی یہ قسم کہ ’’ میں قسم کھاتا ہوں دوسری شادی کروں گا ‘‘کا بھی یہی حکم ہے کہ اگر مرنے تک شادی نہ کی تو مرتے ہی اس کی قسم ٹوٹ جائے گی،البتہ جہاں تک اس بات کا وہم کے ان جملوں سے بیوی کو طلاق ہوگی یا نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان جملوں سے بیوی کو طلاق نہیں ہو گی۔

(دعوت اسلامی)

طاق راتوں میں کونساعمل افضل ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے