واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے پر حکم

سوال: اگر کسی کی نماز واجب الاعادہ ہو گئی اور اس نماز کا وقت گزر گیا تو کیا وہ واجب الاعادہ رہے گی یا اعادہ ساقط ہو جائے گا ؟

جواب: اگر نماز واجب الاعادہ ہو گئی تو اسےاسی نماز کے  وقت میں  ادا کیاجائے ۔ البتہ اگر وقت میں ادا نہ کر سکے تو بعد میں  بھی اعادہ  واجب ہی رہے گا کہ یہ اعادہ وقت کے ساتھ خاص نہیں ۔ جیساکہ رد المحتار میں ہے:”يشمل وجوبها في الوقت وبعده: أي بناء على أن الإعادة لا تختص بالوقت. “ ترجمہ: نماز میں اعادہ واجب ہونے کا حکم وقت اور اس کے بعد دونوں کو شامل ہے ۔ یعنی اس پر بنا کرتے ہوئے کہ اعادہ وقت کے ساتھ خاص نہیں   ۔ (ردالمحتارمع الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب قضاء الفوائت،ج02،ص64،دارالفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

عشاکی سنت قبلیہ کی قضا کا حکم

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *