سوال: روزمرہ استعمال میں آنے والے زیورات پر بھی زکوٰۃ لازم ہے؟
جواب:سونے ،چاندی کے زیورات استعمال میں ہو ں یا ناہوں،جب یہ خود یا دیگر اموال زکوٰۃ مثلاً کرنسی،مال تجارت سے مل کر نصاب کو پہنچے تو زکوٰۃ کی دیگر شرائط پائے جانے پر ان زیورات پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔