شرعی معذور کا حکم

سوال: پیشاب کرنے کے بعد کچھ نہ کچھ قطرات عضو تناسل میں رہ جاتے ھیں۔کوشش کرتا ہوں کہ دبا کر نکال دیتا ھوں لیکن یہ شک باقی رہتا ہے کہ جیسے ابھی بھی قطرات باقی ھیں۔

کچھ دنوں سے میں استنجا کے بعد ٹشو پیپرز سے خشک کر لیتا ھوں جس سے زرا تسلی ھو جاتی ہے لیکن چند بار ایسا بھی ہوا کہ استنجا کے بعد ٹشو  خشک کر لیا لیکن وضو کرتے ہوے پھر شک ھوا جیسے کوئی قطرہ باقی رہ گیا اور جب واش روم جا کر چیک کیا تو بظاھر کچھ تری نہ دیکھی لیکن عضو کودباتے ھی ایک قطرہ باہر آگیا جب ایسی کیفیت میں ٹشو سے خشک کر لوں تو پھر قطرات دوبارہ تنگ نھیں کرتے۔۔۔

براہ کرم میرے اس مسئلہ کا کوئی حل عطا فرما دیں۔ تاکہ میں خشو ع وخضو ع سے نماز ادا کر سکوں۔

ڈاکٹر سے بھی دوا لی لیکن کوئی خاص فرق نھیں۔

بعض اوقات سوچتا ھوں کے شیطانی وسوسہ نہ ھو لیکن اس پر اکتفا نھیں کر سکتا کہ کہیں  میری نمازیں نہ ضائع ہو جائیں ۔۔۔

جواب:پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہو کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا ہے یا پھر آئے گا اس پر اِستِبرا(یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے،اور یہ استبراء ٹہلنے سے  یا زمین پر زور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے، پھر بھی اگر وضو کرنے کے بعد یا دورانِ نماز قطرہ آگیا تو وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز بھی ٹوٹ جائے گی اب دوبارہ وضو کرکے نئے سرے سے نماز پڑھنا ہوگی۔جہاں تک پیشاب کے قطرے لگنے کی جگہ کو پاک کرنے کا سوال ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر ناپاکی درہم کے برابریا درہم سے زیادہ لگی ہے تو کپڑوں یا جسم  کو پاک کئے بغیر نماز نہیں پڑھ سکتے ہاں اگر درہم سے کم ہو تو نماز اگرچہ ہوجائے گی لیکن  پھر بھی بہتر یہی ہے کہ  پاک کرکے نماز ادا کرے۔

اور جسے یہ وسوسہ آتا ہوکہ شاید پیشاب کا قطرہ نکل گیا ہے اسے چاہئے کہ جب وضو کے بعد اپنے پاجامہ یا شلوار کی رومالی(شلوار یا پاجامے کا وہ حصہ جو شرم گاہ کے قریب ہو تا ہے) پر پانی چھڑک لے،اس کے بعد اگر شبہ ہو کہ قطرہ نکل گیا ہے تو یہی سمجھیں کہ جو پانی چھڑکا تھا اسی کا اثر ہے ۔

وسوسوں کے علاج کے لئے امیراہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم عالیہ کے رسالے ’’ وسوسے اور ان کا علاج‘‘کا مطالعہ مفید رہے گا ۔

(دعوت اسلامی)

اگر کسی کو بواسیر کی بیماری ہو، پیپ نما مادہ رستا رہتا ہو ،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے