سوال: عصر کے بعد قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور عصر کے بعد مکروہ وقت کب ہوتا ہے؟
جواب:عصر کے بعد قرآن پاک پڑھناجائزہے،البتہ بعدعصرمکروہ وقت شروع ہوجائے توبہتریہ ہے کہ تلاوت قرآن پاک نہ کی جائے اوراس وقت میں بہتر یہ ہے کہ ذکر و درود شریف میں مشغول رہے۔
عصرکے بعدمکروہ وقت،غروب آفتاب سے 20منٹ قبل سے لے کر سورج غروب ہونے تک ہے۔