سوال: عورت حاملہ ہو،مرداس دوران اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر اسی وقت رجوع کر لے تو کیا رجوع ہو جائے گا؟
جواب:حمل میں طلاق دینے سے طلاق ہو جاتی ہے ،اگر مرد نے ایک یا دو طلاق رجعی دی تو وضع حمل سے پہلے اس سے رجوع کر سکتا ہےبشرطیکہ اس سے پہلے ایک طلاق کی صورت میں دواوردوطلاق کی صورت میں ایک طلاق نہ دے چکاہو۔