مووی میں جواسپیشل ایفکٹ یابیک گراؤنڈ میں ڈیزائنگ کی جاتی ہے،اس کام کی نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

سوال: مووی میں جواسپیشل ایفکٹ یابیک گراؤنڈ میں ڈیزائنگ کی جاتی ہے،اس کام کی نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر مووی کے اندرمیوزک ہے یااس میں غیر محرم عورتوں کی تصاویر ہیں تو ایسی مووی کی ڈیزائنگ وغیرہ کرنے کی نوکری کرنا شرعا جائز نہیں ،البتہ اگر ایسی مووی نہیں بلکہ ایسی ہے  کہ جس میں نہ تو  میوزک ہے اور نہ ہی کوئی اور ناجائز کام مثلاً غیر محارم عورتوں کی تصاویر کاہونا اوریہ کام کرنے میں کوئی ناجائز کام بھی نہیں کرنا پڑے گا تو مووی کی ڈیزائنگ کا کام کرنا شرعا جائز ہے۔

(دعوت اسلامی)

اگر کسی کو بواسیر کی بیماری ہو، پیپ نما مادہ رستا رہتا ہو ،اس حالت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے