سوال: میرا بیٹا چھوٹا ہے بار بار پیشاب کر دیتاہے تو کیا بار بار نماز کے لئے اپنے آپ کو پاک کرنا ہوگا ؟
جواب: بچہ چاہے چند منٹ کا ہواس کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح بڑے کا ،یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہوتا ہے اس کی کوئی اصل نہیں،لہذا بچہ جب جسم یا کپڑے پر پیشاب کرے گا ،تواسے پاک کئے بغیر نماز پڑھنا جائز نہ ہوگا۔