میرا پیشاب کاقطرہ نکل جاتا ہے میں بڑا پریشان ہوں ،میں کیا کروں ؟

سوال: میرا پیشاب کاقطرہ  نکل جاتا ہے میں بڑا پریشان ہوں ،میں کیا کروں ؟

جواب: پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہو کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا ہے یا پھر آئے گا اس پر اِستِبرا(یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے،اور یہ استبراء ٹہلنے سے  یا زمین پر زور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے، پھر بھی اگر وضو کرنے کے بعد یا دورانِ نماز قطرہ آگیا تو وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز بھی ٹوٹ جائے گی اب دوبارہ وضو کرکے نئے سرے سے نماز پڑھنا ہوگی۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے