نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت والدین کی محبت سے زیادہ ہو کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟

سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت والدین کی محبت سے زیادہ ہو کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اصل ایمان ہے  کہ ایمان تب تک  کامل نہیں ہوتا، جب تک بندہ مومن دنیا و مافیہا حتی کہ اپنی اولاد ،ماں باپ سے بڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کو اپنا محبوب نہ بنا لے اور یہ بات خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی جیسا کہ بخار ی  شریف کی حدیث مبارکہ ہے:  حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی اس وقت تک  کامل مومن نہ ہوگاجب تک کہ میں اسے اس کے باپ، اس کی اولاد ، اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔(صحیح البخاری، کتاب الایمان،باب حب الرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم … ،ج1،ص7،قدیمی کتب خانہ ،کراچی)

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے