سوال: کافر اگر عید ملے تو اس سے عید ملنا کیسا ہے یو نہی مبارک باد دے تو اس کا جواب دینا کیسا ہے؟
جواب: کفار سے گہری قلبی دوستی رکھنا،پیار و محبت کے تعلقات قائم کرنا ،ناجائز ہےکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے کفار سے دلی دوستی اور محبت و مودَّت سے منع فرما یا ہے،اور عید ملنا اور مبارک باد دینا بظاہر محبت و مودَّت کی ہی نشانی ہے ،لہذا کفار سے اس طرح کے تعلقات رکھنے کی اجازت نہیں۔