سوال: کسی کومعصوم کہنا کیسا ہے؟ جبکہ کسی شریف کو دیکھ کر معصوم کہہ دیاجاتا ہے؟
جواب:جن سے گناہ کاسرزدہوناشرعامحال ہو اسے معصوم کہتے ہیں اوریہ صرف انبیاء علیہم السلام اور فرشتوں کا خاصہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور فرشتوں کے علاوہ کوئی بھی معصوم نہیں ہوسکتا،لہذا ان کے علاوہ کسی کو معصوم کہنے کی اجازت نہیں ۔