گھر بنانے کی نیت سے لی گئی جگہ پر زکوۃ کا حکم؟

سوال: میراسوال یہ ہے کہ گھر بنانے کی نیت سے دو جگہ زمین لی ہے اوررہنے کے لیے گھرہے توکیااس زمین پرزکوٰۃ دیناہے اوردوسراسوال یہ ہے کہ زکوٰۃ دینے والا قرضدارہے توکیاقرض کی رقم نکال کر پھرزکوٰۃ کاحساب ہوگا؟

جواب:پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ جو زمین گھر بنانے کے لئے خریدی ہے اس پر زکوٰۃ لازم نہیں کہ یہ مال تجارت نہیں  ۔

اور دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ زکوٰۃ دینے والے پر قرضہ ہے، تو قرض کو کل مالِ زکوٰۃ سے نکال کر حساب کیا جائے  گا ،اگر تو بقیہ مال  ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر بچتا ہے، تو اس بقیہ مال زکوٰۃ پرزکوٰۃ لازم ہو گی ورنہ نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

کمپنیوں کے شئیر خریدنا بیچنا کیسا ہے؟

About Ali Aqbat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے