بیوی کے زیورات کی زکاۃ کس پرہے؟

سوال: بیوی کےسونےکےزیورات کی زکوۃ شوہرکےذمہ ہے؟

جواب: سونےکے جو زیورات بیوی کی ملکیت ہیں ان کی زکوۃ اداکرنا،بیوی پرہی فرض ہے،شوہرپرنہیں،البتہ اگرشوہربیوی کی اجازت سےاس کےزیورات کی زکوۃ اداکردیتا ہے،توزکوۃ اداہوجائےگی۔فتاوی رضویہ میں ہے ” زیور کہ ملکِ زن ہے اس کی زکوٰۃ ذمہ شوہر ہرگز نہیں اگر چہ اموالِ کثیرہ رکھتا ہو، نہ اس کے دینے کا اس پر کچھ وبال( لاتزروازرۃ وزرا خری) (کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائےگی۔ )”(فتاوی رضویہ،ج10،ص132،رضافاونڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

اپنی بہو کو زکوٰۃ دینا کیسا

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے