گھر کا بیت الخلاء چھوڑ کر مسجد کا استعمال کرنا کیسا

سوال: ایک شخص جس کے گھر بیت الخلاء موجود ہے ، وہ مسجد میں آکر  مسجد کے بیت  الخلاء میں قضاء حاجت کرتا ہے ،دیکھا دیکھی دیگر نمازی بھی گھر کا بیت الخلاء چھوڑ مسجد کے بیت الخلاء میں آکر قضاء حاجت کرتے ہیں ،تو ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب:نمازی کے گھر بیت الخلاء ہو یا نہ ہو اسےمسجد کا بیت الخلاء قضاء حاجت کے لئے استعمال کرنا جائز ہے کہ مساجد کے ساتھ بنائے جانے والے بیت الخلاء عرفاً  نمازیوں کے استعمال کے لئے ہی بنائے جاتے ہیں  اور اس میں اس بات کا فرق نہیں کیاجاتا کہ یہ صرف ان کے لئے ہے جنہیں بیت الخلاء کی سہولت میسر نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے