سوال: ہندو ہمارے پڑوسی ہیں ،شادی بیاہ کے موقع پر ان کے گھر کاکھانا کھا سکتے ہیں ؟
جواب: اہل کتاب و دیگر کفار و مشرکین کے تحفہ کو قبول کرنا جائز ہے بشرط یہ کہ ہدیہ قبول کرنے سے رسم کفر کا اعزاز یا دین پر اعتراض نہ ہو اور اسی طرح تحفہ قبول کرنے میں مصلحت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ اگر اس بات کی امید ہے کہ تحفہ لینے دینے میں یہ اسلام کی طرف راغب ہوگاتو یہ معاملہ کرے اور اگر حالت یہ ہے کہ نہ لینے میں اسے کوفت پہنچے گی اور اپنے مذہب باطل سے بیزار ہوگا تو ہر گز نہ لے، اور اگر اندیشہ ہے کہ لینے کے باعث معاذاللہ اپنے دل میں کافر کی طرف سے کچھ رغبت یا اس کے ساتھ کسی امر دینی میں نرمی ومداہنت راہ پائے گی تو اس ہدیہ کو آگ جانے کیونکہ تحفوں کا رغبت ومحبت پیدا کرنے میں بڑا اثرہوتاہے یونہی ان کی طرف سے دی گئی کھانے پینے کی چیز(گوشت کے علاوہ ) کوکھانا جائز ہے بشرط یہ کہ وہ کھانے پینے کی چیز کھانا شرعا حلال ہوالبتہ تقوی اسی میں ہے کہ ان کی اشیاء کوکھانے سے بچا جائے۔