شب براءت کیا ہے اس رات کی کیا تفصیل ہے؟

سوال: شب براءت کیا ہے اس رات کی کیا تفصیل ہے؟

جواب:شبِ براء ت کی رات بہت مبارک ہے،اس رات اللہ تعالیٰ خصوصی رحمت فرماتا ہے اور اس رات گناہ گاروں کوجہنم سے آزادی عطافرماتا ہے جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہَا سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’میرے پاس جبریل آئے اور کہا یہ شعبان کی پندرہویں  رات ہے اس میں  اللہ تعالیٰ جہنم سے اتنے لوگوں  کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کی بکریوں  کے بال ہیں  مگرکافراور عداوت والے اور رشتہ کاٹنے والے اور(تکبر کی وجہ سے)کپڑا لٹکانے والے اور والدین کی نافرمانی کرنے والے اور شراب کے عادی کی طرف نظر ِرحمت نہیں  فرماتا۔(شعب الایمان ، الباب الثالث و العشرون من شعب الایمان ۔۔۔ الخ ، ما جاء فی لیلۃ النصف من شعبان ، ۳ / ۳۸۳ ، الحدیث: ۳۸۳۷)

اور اس  رات میں سال بھر میں لوگوں کے امور کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے جیسا کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہَا  فرماتی ہیں ، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ’’ کیا تم جانتی ہو اس رات یعنی پندرہویں  شعبان میں  کیا ہے؟میں  نے عرض کی : یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اس میں  کیا ہے؟ارشاد فرمایا’’ اس رات میں  اس سال پیدا ہونے والے تمام بچے لکھ دیئے جاتے ہیں  اور اس سال مرنے والے سارے انسان لکھ دیئے جاتے ہیں  اور اس رات میں  ان کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں  اور ان کے رزق اتارے جاتے ہیں۔‘‘( مشکوۃ المصابیح، کتاب الصلاۃ، باب قیام شہر رمضان ، الفصل الثالث، ۱/۲۵۴، الحدیث: ۱۳۰۵)

شب براءت کے بارے تفصیلی معلومات حاصل کرنےکے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’آقا کا مہینہ‘‘ کا مطالعہ کرنا مفید رہے گا۔

(دعوت اسلامی)

صرف فرض پڑح کر دکان کھولنا کیسا  !

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے