سوال: میرے پاس زمین ہے جو کافی دنوں سے پڑی ہوئی ہے کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر یہ زمین خریدنے کے ذریعے آپ کی ملکیت میں آئی ہے اور خریدا بھی بیچنے کی نیت سے ہے اورتاحال بیچنے کی نیت باقی ہے توسال مکمل ہوچکنے کی صورت میں زکوٰۃ لازم ہوگی اوراگربیچنے کی نیت سے نہیں خریدایاخریداتوبیچنے کی نیت سے تھالیکن سال مکمل ہونے سے پہلے پہلے بیچنے کی نیت ختم کردی تواس زمین پرزکوٰۃ نہیں۔