سوال: نمازمیں منہ بندکرکےصرف دل میں ہی قراءت کرنےسےنمازہوجائےگی یانہیں؟یا کتنی آواز میں پڑھنا ہوگا؟
جواب: قراءت نماز کا فرض ہے ، اس فرض کےلئےزبان سےحروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ ساتھ اتنی آواز کا ہونا ضروری ہے کہ کسی مانع سماعت(مثلاشوروغل وغیرہ) کےنہ پائے جانے کی صورت میں ،پڑھنےوالا خودوہ آواز سن سکے،اس سےکم آوازسے قراءت کرنےیا صرف دل میں قراءت کرنے سے کہ آوازبالکل ہی نہ پیداہو، یہ فرض ادانہیں ہوگا،لہذانمازبھی نہیں ہوگی۔ہاں یہ بات یادرہے کہ مقتدی امام کے پیچھے قراءت نہیں کرے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم