کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرکوئی شخص بھولے سے ثنا کی جگہ التحیات پڑھ دے توکیانمازہوجائے گی؟ کیاسجدہ سہوواجب ہوگا؟ سائل:محمدنبیل عطاری(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
ثنا کی جگہ التحیات پڑھنے سے نمازاداہوجائے گی اورسجدہ سہوبھی واجب نہیں ہوگا،کیونکہ سبحانک اللہ بھی ثناہے اورالتحیات بھی ثناہے اورثناکوثناکی جگہ پرپڑھاگیااس لئے نمازاداہوجائے گی اورسجدہ سہوبھی واجب نہیں ہوگا، تراویح کی دوسری رکعت میں فاتحہ چھوڑ کر سورت پڑھنے پر نماز کا حکم |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags Sana Ki Jaga Al Attahiyat Parh Lain To Kya Hukum Hai ? ثناکی جگہ التحیات پڑھ لیں تو کیا حکم ہے؟