عباسی حضرات کوزکوۃ دینا کیسا ؟

سوال: کیا عباسی کاسٹ حضرتِ سیِّدُنا عباس رضی اللہ  تعالی عنہ کی کاسٹ ہے ، اگر ہیں تو کیا یہ ہاشمی ہیں اور انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب: عباسی حضرات ، حضرتِ سیِّدُنا عباس رضی اللہ  تعالی عنہ  کی اولاد سے ہیں اور ہاشمی ہیں ، لہٰذا انہیں زکوۃ نہیں دے سکتے ۔

       بہار شریعت  میں ہے:”بنی ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے، نہ غیر انہیں دے سکے، نہ ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی کو۔ بنی ہاشم سے مراد حضرت علی و جعفر و عقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔“ (بہارشریعت ، ج1 ، حصہ5، ص931،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

اپنی بہو کو زکوٰۃ دینا کیسا

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *