سوال: کیا عباسی کاسٹ حضرتِ سیِّدُنا عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی کاسٹ ہے ، اگر ہیں تو کیا یہ ہاشمی ہیں اور انہیں زکوۃ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب: عباسی حضرات ، حضرتِ سیِّدُنا عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد سے ہیں اور ہاشمی ہیں ، لہٰذا انہیں زکوۃ نہیں دے سکتے ۔
بہار شریعت میں ہے:”بنی ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے، نہ غیر انہیں دے سکے، نہ ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی کو۔ بنی ہاشم سے مراد حضرت علی و جعفر و عقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔“ (بہارشریعت ، ج1 ، حصہ5، ص931،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم