اگر جانور بھاگ جائے یا مر جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال:ایک مالکِ نصاب شخص نے قربانی کاجانورخریدالیکن ذبح سے پہلے جانورگم ہوگیایامرگیاتوکیااسے پھرنیاجانورخریدناپڑے گاجبکہ یہ شخص ابھی بھی مالکِ نصاب ہے اورنیاجانوربھی خریدکرقربان کرسکتاہے؟
جواب:قربانی کاجانوراگرمرجائے یاگم ہوجائے توغنی(جوساڑھے باون تولے چاندی یااس کے مساوی قیمت یامالِ تجارت کامالک ہوتاہے)پردوسرے جانورکی قربانی کرناواجب ہے ۔
درمختارمیں ہے:
’’لوماتت فعلی الغنی غیرھالاالفقیر‘‘
اگرقربانی کاجانورمرجائے توغنی پردوسرے جانورکی قربانی کرناواجب ہوگی نہ کہ فقیرپر۔ (درمختارمع درالمحتار،ج9،ص471)
بہارِشریعت میں ہے:
’’قربانی کاجانورمرگیاتوغنی پرلازم ہے کہ دوسرے جانورکی قربانی کرے اورفقیرکے ذمہ دوسراجانورواجب نہیں‘‘۔
(بہارشریعت،ج03،ص342)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے