الکوحل والا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا

سوال: کیا الکوحل والا پر فیوم لگا کر نماز ہو جاتی ہے؟

جواب: فی زمانہ کثیر علماء و فقہائے کرام نے عموم بلوی و حاجت کی وجہ سے خارجی استعمال والی تمام چیزوں اور کھانے پینے والی چیزوں میں سےصرف ادویات میں بطور علاج الکوحل  کی اجازت دی ہے، جبکہ نشہ نہ ہوتا ہو۔ باڈی اسپرے اور  پرفیوم وغیرہ بھی چونکہ خارجی استعمال والی چیزیں  ہیں،  لہذا اس کے لگانے کی بھی اجازت ہے اوراسے لگاکرنمازپڑھنے کی بھی اجازت ہے ۔البتہ بعض علماء الکوحل والی پرفیوم سے منع فرماتے ہیں تو اس لحاظ سے اگر بچا جائے تو بہتر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

دانتوں میں کھانے کے ذرات ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے