تحفے کے نام پرزکوۃ دینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا میں اپنی پھوپھی کو تحفے کے نام سے زکوۃ دے سکتا ہوں ؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر  آپ کی  پھوپھی شرعی طور پر زکوۃ کی مستحق ہیں یعنی وہ شرعی فقیر ہیں اور ہاشمی نہیں ، تو انہیں   زکوۃ کی نیت سے تحفے کےنام پر بھی زکوۃ   دی جاسکتی ہے ، زکوۃ ادا ہوجائے گی ۔زکوۃ بتاکر دینا کہ یہ زکوۃ ہے، ضروری  نہیں۔

   فتاوی عالمگیر ی میں ہے :’’ومن اعطی مسکینادراھم وسما ھا  ھبۃ  او قرضاونوی الزکوۃ  فانھا تجزیہ‘‘یعنی  جس نے مسکین کو دراہم  دیے  اور اس کو ہبہ یا قرض کا نام دیا  اورزکوۃ کی نیت کی  تو یہ(نیت ) اس کو کفایت کرےگی ۔(فتاوی  عالمگیری،جلد:1،صفحہ:171،مطبوعہ کوئٹہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

اپنی بہو کو زکوٰۃ دینا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے