اولادکااپنی زکوۃ اپنے والدین کودیناکیسا ہے؟

سوال: کیا اولاد اپنے ماں باپ کو اپنی زکوٰۃ دے سکتی ہے؟

جواب: والدین مستحق زکوٰۃ بھی ہوں، تب بھی اولاد اپنے والدین  کو اپنی زکوٰۃ کی رقم نہیں دے سکتی، اگر دے دے، تو اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی، اس لیے کہ زکوٰۃ یا کوئی سا بھی صدقہ واجبہ  اپنے اصول (والدین ، دادا دادی، نانا نانی وغیرہ اوپر تک) اور فروع  (اولاد، پوتا پوتی، نواسہ نواسی وغیرہ نیچے تک)کو دینا جائز نہیں ہے  اور انہیں زکوٰۃ یاکسی بھی صدقہ واجبہ   کی رقم وغیرہ  کا مالک بنا بھی دیا، تو بھی زکوٰۃ یاکوئی سابھی صدقہ واجبہ ادا نہیں ہو گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

وراثت میں ملنے والی زمین پرزکاۃ کامسئلہ

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے