darulfikar

گروی رکھے مال کی زکاۃ کاحکم

سوال: سونا گروی رکھا تھا ، دو سال گزرنے کے بعد واپس لیا ، تو اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟ جواب: رہن(گروی) رکھے ہوئے زیورات کی زکوٰۃ  نہ تو راہن (گروی رکھوانے والے )کے ذمہ واجب ہوتی ہے اور نہ ہی مرتہن ( جس کے پاس گروی رکھا …

Read More »

سوتیلے والدکوزکاۃ دیناکیسا ہے ؟

سوال: کیا سوتیلے والد (یعنی والدہ کی دوسری شادی ہوئی ہے، تو ان کے شوہر) کو اپنی زکوۃ دے سکتے ہیں؟ جواب: سوتیلے والد کواپنی  زکوۃ دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ وہ شرعی فقیراور غیر ہاشمی ہو۔    نوٹ: شرعی فقیر سے مراد وہ شخص ہے: جس کے پاس حاجتِ اصلیہ اورقرض …

Read More »

صدقہ و خیرات نصاب کے برابرجمع ہوگیاتو زکوۃ کیاحکم ہے ؟

سوال: ایک بیو ہ ہے جس کی کوئی اولاد بھی نہیں اور نہ ہی  کوئی ذریعہ آمدن ہے لوگوں کے صدقہ و خیرات پر ہی گزارا کرتی ہے اب اگر لوگ اسے صدقہ و خیرات دیں اور وہ 50 یا 60 ہزار اس کے پاس جمع ہو جائے تو کیااس پر …

Read More »

ماں سیدہ ہو اورباپ غیر سید ،تواولادکوزکاۃ دیناکیسا؟

سوال: کوئی غیرسیدوغیرہاشمی  اگر سیدزادی سے شادی کرے تو ان کی اولاد کو کیا زکاۃ دےسکتے ہیں؟ جواب: جی ہاں! دریافت کی گئی صورت میں بچوں کے والد جبکہ غیر سید اورغیرہاشمی  ہیں تووالدہ اگرچہ سید زادی ہیں پھر بھی انہیں زکاۃ دےسکتے ہیں کیونکہ شرع میں نسب باپ سے ثابت ہوتا …

Read More »

سید کی غیرہاشمی بیوی کوزکاۃ دینا

سوال: سید صاحب کی بیوی پٹھان ہے اور اس کی بیوی زکوٰۃ کی مستحق ہے تو کیا سید صاحب کی بیوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟ جواب: پوچھی گئی صورت میں سید صاحب کی  پٹھان بیوی اگر مستحق زکوٰۃ (جس  کی ملکیت میں حاجت اصلیہ  اورقرض سے زائد52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت …

Read More »

چھوٹے بچوں کو زکاۃ دیناکیسا ؟

سوال: چھوٹے بچے،جن کی عمر  پانچ سے تیرہ سال ہے، کیا  ہم  انہیں  زکوۃ  دے سکتے ہیں؟ جواب: نابالغ  بچہ  سید  و ہاشمی نہ ہو  تواس  کو  زکوۃ دی جاسکتی ہے جب کہ  وہ خود بھی  اور اس کا  باپ بھی  شرعی فقیر ہو    ۔اوربچہ اگربالغ ہوتوصرف اس کے شرعی فقیرہونے کااعتبارہے۔اوردونوں صورتوں میں بچے کومالک بناناضروری ہے ،جوبالغ ہے یاسمجھدارہے کہ قبضہ کرناجانتاہے توزکوۃ کا …

Read More »

صاحب نصاب کی بیوی کوزکاۃ دینا

سوال: شوہر بیوی ساتھ ہی رہتے ہیں اور شوہر صاحب نصاب ہے لیکن بیوی نہیں ہے تو کیا بیوی زکوۃ لے سکتی ہے؟ جواب: اگر بیوی مستحق زکوۃ ہو(یعنی ہاشمیہ نہ ہواورحاجت اصلیہ اورقرض سے زائدساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی قیمت کےبرابرکسی قسم کے مال کی مالکہ نہ ہو)تووہ …

Read More »

صاحب نصاب شخص کی اولاد کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟

سوال: کیا صاحبِ نصاب شخص کی اولاد کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟ جواب: صاحب نصاب شخص کی بالغ اولاد اگر شرعی فقیر ہو تو اسے زکوٰۃ دی جاسکتی ہے البتہ صاحب نصاب کی نابالغ اولاد کو زکوۃ نہیں دی جاسکتی ۔    فتاوٰی عالمگیری میں ہے : ”ولا يجوز دفعها إلى ولد الغني …

Read More »

نواسی کی اولادکوزکاۃ دینا کیسا ہے ؟

سوال: کیااپنی  نواسی کے بچوں کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟ جواب: اپنی اصل کو(جن کی اولادمیں  یہ ہے،خواہ کتنی ہی دورکاواسطہ ہو)اوراپنی فرع کو(جواس کی اولادمیں ہیں ،خواہ کتنے ہی دورکاواسطہ ہو،انہیں)اپنی زکاۃ نہیں دے سکتے ۔  لہذا بیٹا، بیٹی، پوتا پوتی، نواسا نواسی اور ان کی اولاد،دراولاد کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔ …

Read More »

اپنے داماد کوزکاۃ دینا کیسا ہے ؟

سوال: کيا سسر اپنے داماد کواپنی زکاة دے سکتا ہے؟ جواب: داماد اگر مستحق زکاۃ ( یعنی اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ اورقرض  سے زائد 52.5 تولہ چاندی یااتنی مالیت کاکسی بھی قسم کا مال نہیں اور یہ شخص سیدیاہاشمی بھی نہیں)ہے تو سسراسے اپنی زکاۃ دے سکتاہے۔ردالمحتارمیں ہے "ویجوز …

Read More »