حسن ظَنّ حسن ظن کی تعریف : کسی مسلمان کے بارے میں اچھا گمان رکھنا ’’ حسن ظن ‘‘کہلاتا ہے۔(نجات دلانےوالےاعمال کی معلومات،صفحہ۹۸) آیت مبارکہ : اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:(لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَیْرًاۙ-وَّ قَالُوْا هٰذَاۤ اِفْكٌ مُّبِیْنٌ(۱۲))(پ۱۸، النور: ۱۲) ترجمۂ کنزلایمان: ’’کیوں نہ ہوا جب تم …
Read More »darulfikar
تذکرہ موت
تذکرہ موت تذکرۂ موت کی تعریف : خوفِ خداپیدا کرنے، سچی توبہ کرنے، ربّ عَزَّوَجَلَّسے ملاقات کرنے، دُنیا سے جان چھوٹنے، قربِ الٰہی کے مراتب پانے، اپنے محبوب آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت حاصل کرنے کے لیے موت کو یاد کرنا تذکرۂ موت کہلاتا ہے۔(نجات دلانےوالے اعمال کی معلومات،صفحہ۸۹) آیت مبارکہ …
Read More »عاجزی واِنکساری
عاجزی واِنکساری عاجزی وانکساری کی تعریف : لوگوں کی طبیعتوں اور ان کے مقام ومرتبے کے اعتبار سے ان کے لیے نرمی کا پہلو اختیار کرنا اور اپنے آپ کو حقیر وکمتر اور چھوٹا خیال کرنا عاجزی وانکساری کہلاتا ہے۔[1](نجات دلانےوالے اعمال کی معلومات،صفحہ۸۱) آیت مبارکہ: اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید میں اِرشاد …
Read More »قناعت
قناعت قناعت کی تعریف: قناعت کا لغوی معنی قسمت پر راضی رہنا ہے اور صوفیاء کی اصطلاح میں روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں کے نہ ہونے پر بھی راضی رہنا قناعت ہے۔[1] حضرت محمد بن علی ترمذی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: ’’قناعت یہ ہے کہ انسان کی قسمت میں جو …
Read More »مُرَاقَبَہ کرنا
مُرَاقَبَہ کرنا مراقبہ کی تعریف: مراقبہ کے لغوی معنی نگرانی کرنا، نظر رکھنا، دیکھ بھال کرنا کے ہیں ،اس کا حقیقی معنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا لحاظ کرنا اور اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہونا ہے اور جب بندے کو اس بات کا علم (معرفت)ہوجائے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دیکھ رہا ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ دل کی باتوں پر مطلع ہے، …
Read More »مُجَاہَدَہ کرنا
مُجَاہَدَہ کرنا مجاہدہ کی تعریف: مجاہدہ جہد سے نکلاہے جس کا معنی ہے کوشش کرنا، مجاہدے کا لغوی معنی دشمن سے لڑنا، پوری طاقت لگادینا، پوری کوشش کرنااور جہاد کرنا ہے۔ جبکہ نفس کو ان غلط کاموں سے چھڑانا جن کا وہ عادی ہوچکا ہے اورعام طور پر اسے خواہشات کے …
Read More »مُحَاسَبَۂ نفس(فکرِمدینہ)
مُحَاسَبَۂ نفس(فکرِمدینہ) محاسبۂ نفس کی تعریف: محاسبہ کا لغوی معنی حساب لینا، حساب کرناہے اور مختلف اعمال کرنے سے پہلے یا کرنے کے بعد ان میں نیکی وبدی اور کمی بیشی کے بارے میں اپنی ذات میں غور وفکر کرنا اور پھر بہتری کے لیے تدابیر اختیار کرنا محاسبۂ نفس کہلاتا ہے۔حجۃ الاسلام …
Read More »حُسنِ اَخلاق
حُسنِ اَخلاق حسن اَخلاق کی ایک پہلو کے اعتبار سے تعریف: ’’حسن‘‘ اچھائی اور خوبصورتی کو کہتے ہیں، ’’اَخلاق‘‘ جمع ہے ’’خلق‘‘ کی جس کا معنی ہے ’’رویہ، برتاؤ، عادت‘‘۔یعنی لوگوں کے ساتھ اچھے رویے یا اچھے برتاؤ یا اچھی عادات کو حسن اَخلاق کہا جاتا ہے۔امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ …
Read More »صبر
صبر صبر کی تعریف: ’’ صبر ‘‘ كےلغوی معنى ركنے،ٹھہرنے یا باز رہنے کے ہیں اور نفس کو اس چیز پر روکنا (یعنی ڈٹ جانا) جس پر رکنے (ڈٹے رہنے کا)کا عقل اور شریعت تقاضا کررہی ہو یا نفس کو اس چیز سے باز رکھنا جس سے رکنے کا عقل اور شریعت تقاضا کررہی ہو صبر کہلاتا …
Read More »شکر
شکر شکر کی تعریف: شکر کی حقیقت نعمت کا تصور اور اُس کا اظہار ہے، جبکہ ناشکری نعمت کو بھول جانا اور اس کو چُھپاناہے۔‘‘[1]تفسیر صراط الجنان میں ہے: ’’شکر کی تعریف یہ ہے کہ کسی کے اِحسان و نعمت کی وجہ سے زبان، دل یا اَعضاء کے ساتھ اس …
Read More »