حج کے لئے احرام پہننے کی کیا حکمت ہے؟

سوال: حج کے لئے احرام پہننے کی کیا حکمت ہے؟

جواب: احرام باندھنے میں سائنس کے اعتبارسے کیاحکمیتں ہیں اللہ ہی بہترجانے البتہ احرام کے لازم ہونے میں اللہ تعالیٰ کی بے شمارحکمتیں پوشیدہ ہیں ان میں  سے یہ بھی ہے کہ احرام میں اللہ تعالیٰ کی عظمت کااحساس پیدا کرنا ہے اور احرام سے بندہ حج و عمرہ کے ارادے کی پختگی اوراخلاص وعظمت  کا اظہار ،عاجزی کی صورت میں اختیارکرتا ہے۔اور اس لباس سے اس بات کا اظہار ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شاہ و گدا ،امیروغریب سب برابر ہیں ۔ اور یہ بھی یاد رہے کہ عمرہ و حج میں احرام باندھنا یہ شریعت کا حکم ہے ۔اس میں کیا حکمتیں ہیں اس کاجاننا نہ ہم پرلازم ہے اورنہ ہی یہ ضروری ہے کہ ہر مسئلہ شرعیہ کی حکمت بیان کی جائے ۔بندے پراللہ ورسول عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو بلا چوں چراں ماننے کاحکم ہے  ۔

دعائے قنوت ملانا بھول گیا اور رکوع میں یاد آیا تو کیا کریں؟

(دوعت سلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے