سوال: کیا یہاں ہیلتھ انشورنس کروانا جائز ہے؟
جواب:ہیلتھ انشورنس کے جواز وعدم جواز کا تعلق ملک کے دار الحرب یا دار الاسلام ہونے کے ساتھ نہیں ہے بلکہ دار الحرب میں بھی مسلمان کو ہیلتھ انشورنس کروانے کی شرعا اجازت نہیں ہے
جواب:اسپین اگرچہ پہلے دارالاسلام تھا ،لیکن اب دارالحرب ہے کہ درالحرب اس جگہ کو کہتے ہیں کہ جہاں کبھی سلطنت اسلامی نہ ہوئی یا قائم تو ہوئی ،لیکن بعد میں کفار کا ایسا تسلُّط ہوگیاہو کہ انہوں نے شعائراسلام کوبالکل ختم کردیا ہویہاں تک کہ ایک بھی اسلامی حکم باقی نہ رہا ہو اور شعائر اسلام ختم کرکے شعائر کفر جاری کردیئے ہوں،مسلمان اور ذمی کو جوقبضہ سے پہلے جس طرح کی امان تھی اس طرح کی اب نہ رہے اور وہ ملک یا شہر دار الاسلام سے متصل بھی نہ ہو چونکہ اسپین میں یہ تمام شرائط پائی جاتی ہیں لہذا یہ دارالحرب ہے ۔یہ بھی یاد رہے کہ اب اگرچہ اسپین میں اسلامی شعائر واحکام کی اجازت ہے مگر فقط اس اجازت کی بناء پر دار الحرب دار الاسلام قرار نہ پائے گا کہ اس طرح کی اجازتیں تو بہت سارے دار الحرب میں اب بھی موجود ہیں اور دارالحرب کے دارالاسلام ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں دوبارہ اسلامی حکومت قائم ہوجائے