قربانی کے مدنی پھول
قربانی کے مدنی پھول

(حج کے فرائض)

(حج کے فرائض)

مسئلہ ۴۱: حج میں یہ چیزیں فرض ہیں:

1 احرام، کہ یہ شرط ہے۔

2 وقوفِ عرفہ یعنی نویں ذی الحجہ کے آفتاب ڈھلنے سے دسویں کی صبح صادق سے پیشتر تک کسی وقت عرفات میں ٹھہرنا۔

3 طواف زیارت کا اکثر حصہ، یعنی چارپھیرے پچھلی دونوں چیزیں یعنی وقوف و طواف رُکن ہیں۔

4 نیت۔

5 ترتیب یعنی پہلے احرام باندھنا پھر وقوف پھر طواف۔

6 ہر فرض کا اپنے وقت پر ہونا، یعنی وقوف اُس وقت ہونا جومذکورہوا اس کے بعد طواف اس کا وقت وقوف کے بعد سے آخر عمر تک ہے۔

7 مکان یعنی وقوف زمینِ عرفات میں ہونا سوا بطنِ عرنہ کے اور طواف کا مکان مسجدالحرام شریف ہے۔ [1] (درمختار، ردالمحتار) (بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ۶،صفحہ۱۰۴۷، ۱۰۴۸)


[1] ۔۔۔۔۔۔ الدرالمختار و ردالمحتار”، کتاب الحج، مطلب في فروض الحج و واجباتہ، ج۳، ص۵۳۶.

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے