اعتکاف میں کون کون سی عبادات کر سکتے ہیں ؟

سوال:  اعتکاف میں صرف نماز روزہ ہی پڑھ سکتےہیں یا اوربھی عبادات کرسکتےہیں؟

 جواب:  اعتکاف والے مقام پررہتے ہوئے جوعبادات کی جاسکتی ہیں ، معتکف ان میں سے جوکرناچاہے وہ کرسکتاہے ،

مثلا:

☆قرآن مجید کی تلاوت کرنایاسننا۔

☆ حدیث شریف کی قراء ت۔

☆اور درود شریف کی کثرت۔

☆علم دین کا پڑھنا پڑھانا۔

☆سید العٰلمین محمد رسول اللہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم اور دیگر انبیا  ء کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام کے حالات وواقعات اور اولیا و صالحین کی حکایت کامطالعہ۔

☆ اور امورِ دین کا لکھنا پڑھنا۔

☆آداب مسجداوردوسروں کاخیال رکھتے ہوئے  حمدالہی ،نعت شریف ،منقبت کاسننایاپڑھنا وغیرہ وغیرہ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *