ایک شخص کے اوپرقرض ہے،توکیا قربانی واجب ہوگی؟

سوال: ایک شخص کے اوپرقرض ہے،توکیا قربانی واجب ہوگی؟

واب: اگر کسی شخص پر قرض ہو تو اس صورت میں  اگرشخص مذکور پر اتناقرض ہے کہ قرض اگر فوری ادا کیا جائے تو یہ شخص صاحب نصاب نہ رہے تو اس پر قربانی واجب نہیں۔

اور یہ  خیال رہے کہ جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونایاساڑھے باون تولہ چاندی ہو یاسوناچاندی نصاب سےکم ہوں،لیکن جس قدرہیں،ان دونوں کوملاکریاسونے یاچاندی کو کسی دوسرے مال کے ساتھ ملاکر،اُن دونوں کی مجموعی قیمت عیدالاضحی کے ایام میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرہو،یوں ہی حاجتِ اصلیہ(یعنی وہ چیزیں جن کی انسان کوحاجت رہتی ہے،جیسے رہائش گاہ،خانہ داری کےوہ سامان جن کی حاجت ہو،سواری اورپہننے کے کپڑے وغیرہ ضروریاتِ زندگی)سے زائد اگرکوئی ایسی چیزمِلکیت میں ہو ، جس کی قیمت تنہا یا سونے یا چاندی کے ساتھ ملاکرساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابرہو،تووہ نصاب کامالک ہےاوراُس پر قربانی کی دیگر شرائط پائے جانے پر قربانی واجب ہے۔

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے