سوال:مسافرپر قربانی کے عدمِ وجوب کی وجہ کیاہے؟
جواب:فقہائے کرام رحہم اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں مسافرپرقربانی واجب نہ ہونے کی وجہ توحضرات ِ صحابۂ کرام علیہم الرضوان کاعمل ہے جیساکہ ماقبل سوال کے جواب میں گزرچکا۔
اوردوسری وجہ یہ ہے کہ شریعتِ مطہرہ نے قربانی کی ادائیگی کوجن اسباب کے ساتھ مختص کیاہے مسافرپربوقتِ سفرانہیں پوراکرنادشوارہوتاہے اورچونکہ وقت ختم ہونے سے قربانی بھی فوت ہوجاتی ہے اس لئے ممکن ہے کہ ابھی یہ سفرہی میں ہواورقربانی کاوقت نکل جائے لہذااسے مسافرپرجمعہ کے عدمِ وجوب کے درجے میں رکھاگیا۔
ہدایہ میں ہے:
’’ان الاداء یختص باسباب یشق علی المسافراستحضارھا ویفوت بمضی الوقت فلایجب علیہ بمنزلۃ الجمعۃ‘‘
یعنی قربانی کی ادائیگی ایسے اسباب کے ساتھ مختص ہے کہ جن کوحاضرکرنامسافرپرشاق(دشوار)ہوتاہے اوریہ وقت کے گزرجانے سے فوت ہوجاتی ہے تومسافرپرواجب نہ ہوگی مسافرپرجمعہ کے وجوب کی طرح۔
(ہدایہ،ج4 ،ص 443،444)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)