ثقلین نام رکھناکیسا؟

 لڑکے کا نام ثقلین رکھنا کیسا؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ثقلین نام رکھنا جائز ہے۔ ثقلین،تثنیہ کاصیغہ ہے ،جو ثقل سے بنا ہے ، ثقل  کا لغوی معنی ہے:” بوجھ،بھاری چیز”توثقلین کامطلب ہوا : ” دوبوجھ ،دوبھاری چیزیں” جن و انس کو بھی ثقلین کہتے ہیں کہ   یہ  زمین پردوبھاری گروہ ہیں۔

   البتہ! یہ یادرہے کہ بچہ ہویابچی،ان کے نام اچھوں کے نا م پررکھنامستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔بچہ ہوتوسب سے بہترہے کہ اولااس کانام محمدرکھاجائے تاکہ اس کی احادیث میں بیان کردہ فضیلتیں حاصل ہوں اورپھرپکارنے کےلیےانبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام یاصحابہ کرام علیہم الرضوان یااولیاء وصالحین علیہم الرحمۃ کے ناموں پرنام رکھیں۔ جيسے ابراہیم، اسماعیل، حسن، حسین وغیرہ۔

    اوربچی ہوتواس کانام ازوجِ مطہرات وصحابیات  یاتابعیات وصالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پر نام رکھیں۔مثلاخدیجہ،عائشہ ،میمونہ ،عاتکہ ،فاطمہ ،زینب وغیرہ ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے