زکوۃ میں راشن دینا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس کو زکوۃ دینی ہو کیا اس کو راشن یعنی آٹا دال چینی اور گھر کی تمام ضروریات کی اشیاء لے کر دینے سے زکوۃ ادا ہو جائےگی۔

جواب: زکوۃ کے طور  پر  رقم دینا ہی ضروری نہیں بلکہ  راشن  یا دیگر ضروریات کی چیزیں بھی  بطور زکوۃ دے سکتےہیں ،مگر یہ یاد رہے کہ زکوۃ میں  صرف ان اشیا ء کی  موجودہ قیمت ہی شمار ہو گی ، لانےاور لے جانے کے اخراجات زکوۃ میں شامل نہ ہوں گے۔ ہاں بطور زکوۃ  رقم دینا  اچھا ہے  تا کہ وہ اپنی  کسی بھی قسم کی ضرورت(علاج،مکان کا کرایہ ،کپڑے وغیرہ) میں خرچ کر سکے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

اپنی بہو کو زکوٰۃ دینا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے