سوال: اگر عورت کا انتقال ہو جائے تو جہیز میں سامان چھوڑا ہے اس کا کون حقدار ہے؟
جواب: عورت نے جو جہیز کا سامان چھوڑا ہے اس میں بھی دیگر اموال کی طرح اللہ تعالی کے مقررکردہ حصوں کے مطابق تقسیم کاری ہوگی کیونکہ عورت کا جہیز اسی کی ملکیت میں ہوتا ہے اوراس کے مرنے کے بعد اس کے دیگر اموال کے ساتھ مل کر اللہ تعالی کے مقررکردہ حصوں کے مطابق اس کے وارثوں میں تقسیم ہوتا ہے۔