بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا کیسا ہے؟

سوال: بینک  سے قسطوں پر گاڑی لینا کیسا ہے؟

جواب: بینک سے قسطوں پرگاڑی لینا جائز نہیں ہے کیونکہ بینک اس معاہدے میں ایسی شرائط لگاتا ہے جو شرعاً ناجائز ہیں مثلاًاگر قسط لیٹ ہوگئی تو اس پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا یا گزشتہ تمام یا بعض قسطیں ضبط کر لی جائیں گی  اور یہ شرط لگانا شرعاً ناجائز وگناہ ہے کیونکہ یہ تعزیر بالمال ہے اور تعزیر بالمال منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا حرام ہے  اور ناجائز شرط کی صورت میں یہ لین دین بھی ناجائز و گناہ ہوجائے گا اور اگر ایسا سودا کرلیا تو اسے ختم کرنا واجب ہوگا۔

مالی جرمانےکے علاوہ بھی بینک کئی ناجائز شرطیں لگاتا ہے ،لہذا بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرعاً اجازت نہیں ۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے